یادگیر: ریاست کرناٹک کے یادگیر ضلع کے شاہ پور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔Heavy Rain Disrupt normal Life AT Shahpur in Karnatata ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش اور اس کے بالائی علاقوں سے پانی چھوڑے جانے کے سبب شاہ پور اور اس کے اطراف میں واقع نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔
یادگیر ضلع انتظامیہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کی جان کی حفاظت کے لئے فوری طور پر ٹھوس اقدامات کرے تاکہ انہیں پریشانیوں سے نجات مل سکے ۔اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کی تحفظ کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ شاہ پور اور اس سے متصل علاقوں میں موسلادھاربارش کے باعث مکچے کانوں اور فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے.