ریاست کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کو داخلے نہ دینے کے خلاف ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پر سماعت کل 16 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ Hijab Ban in Karnataka Colleges
قبل ازیں سماعت کرنے والی ایک رکنی بینچ نے اس معاملے کو چیف جسٹس ریتوراج اوستھی کے حوالے کیا تھا تاکہ اس معاملہ میں وسیع تر بینچ تشکیل دی جائے۔
چیف جسٹس نے حجاب معاملہ کی سماعت کے لیے سہ رکنی بنچ تشکیل دی ہے، جس میں ان کے علاوہ جسٹس کرشنا دکشت اور جسٹس جے ایم قاضی شامل ہیں۔Hijab Case Continues in Karnataka High Court۔
واضح رہے کہ جمعہ کو عدالت نے ریاست سے درخواست کی تھی کہ ابتدائی تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی کہ جب تک اس کورٹ میں معاملے کی مکمل سنوائی اور فیصلہ نہ ہو تب تک کوئی بھی طالب علم چاہے وہ کسی بھی مذہب کا کیوں نہ ہو، مذہبی لباس پہن کر کلاسز میں داخل نہ ہو۔
عدالت ایک وکیل کی درخواست کا جواب دے رہی تھی جس نے اس معاملے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کے تبصروں پر پابندی کی درخواست کی تھی کیونکہ دوسری ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔