اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Bidar بیدر میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کا احتجاج - کرناٹک اردو نیوز

بیدر میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کیا۔ Protest in Bidar

احتجاج
احتجاج

By

Published : Nov 19, 2022, 2:26 PM IST

بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ضلع بیدر کے صدر قادر خان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ہم یہ احتجاج کر رہے ہیں وہ احتجاج ریاست بھر میں مختلف مطالبات کو لے کر کیا جا رہا ہے۔ سنہ 2017 میں کمیونٹی ہیلتھ آفیسر پوسٹ پر جن لوگوں کو کام پر لیا گیا تھا آج تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے نام سے دیہی علاقوں میں ہم لوگ طبی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جو سہولیات ہیں وہ ہمیں ملنا چاہیے۔

بیدر میں محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 6سال اگر کوئی خدمات انجام دیتا ہے تو اس کو پرنٹ کیا جانا چاہیے یہ حکومت کا رول ہے لیکن ریاستی حکومت غیر سنجیدہ ہے ہم لوگ اپنے مطالبات کو لے کر گزشتہ دو سالوں سے کئی بار ریاستی حکومت سے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے یاداشت پیش کیے لیکن ریاستی حکومت ہمارے مطالبات کو نظر انداز کررہی ہے۔ قادر خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن کے چھ سال مکمل ہو چکے ہیں ان لوگوں کو پرمٹ ریگولر کیا جائے۔ قادر خان نے مزید کہا کہ پڑوسی ریاست میں کمیونٹی ہیلتھ افسران کو پچیس ہزار روپے دیے جاتے ہیں لیکن ہماری حکومت ہمیں صرف آٹھ ہزار روپے دے رہی ہے اس کے علاوہ ریاست میں جنا آروگیہ سمیتی کو لاگو نہیں کیا گیا ہے۔ Protest in Bidar

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کو محکمہ کے دیگر کام دیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگ اپنا کام مکمل نہیں کر پا رہے ہیں قادر خان نے بتایا کہ ریاست بھر میں آٹھ ہزار ایک سو پچیس اور ضلع بیدر میں 225 کمیونٹی ہیلتھ آفیسر کام کر رہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں ان تمام مطالبات کو پورا کرنے کی درخواست کی گئی ضلعی صدر نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ Protest in Bidar

یہ بھی پڑھیں : Bidar Utsav بیدر اتسو کو کامیاب بنانا چاہئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details