بنگلور:روہنگیا پناہ گزین نہایت غیر انسانی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان پناہ گرینوں کے لیے کسی قسم کی کوئی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں حتی کہ بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے علاج کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔ ایسے حالات میں آسرا ہیلپ لائن کی جانب سے ان پناہ گزینوں کے لیے پانی و دیگر اہم ضرورتوں کو مہیا کیا جارہا ہے۔
Checkup Camp for Rohingya Refugees: بنگلور میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے میڈیکل کیمپ - بنگلور نیوز
شہر بنگلور کے متعدد باہری مقامات پر روہنگیا پناہ گزین کا کیمپ ہے جو کہ کچرے سے اسکریپ اور ردی جوڑ کر ملنے والی آمدنی سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ health checkup camp for Rohingya Refugees in bengaluru
اس سلسلے میں ساجدہ بیگم نے بتایا کہ آسرا ہیلپ لائن اور مرزا اسماعیل سیٹھ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جہاں بچوں کے مال نیوٹریشن و بڑوں کی مختلف بیماریوں کا معائنہ کرکے دوائیاں دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے کہا کہ ان پناہ گزینوں کے لیے طبی خدمات مسلسل جاری رکھی جائینگی۔
یہ بھی پڑھیں:Nagmarpally Super Specialty Cooperative Hospital: سوپر اسپیشلٹی کوآپریٹیو ہاسپٹل میں صحافیوں کے لیے طبی سہولیات