اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد - گلبرگہ میں مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

کرناٹک کے گلبرگہ میں نیا سویرا سنگھٹن کی جانب سے مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا جس سے متعدد لوگوں نے استفادہ حاصل کیا۔

گلبرگہ میں نیا سویرا سنگھٹن کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ میں نیا سویرا سنگھٹن کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Jul 2, 2021, 9:15 PM IST

گلبرگہ شہر میں نیا سویرا سنگھٹن کی جانب سے سال میں 3 تا 4 مرتبہ مسلم علاقوں میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں۔ تنظیم ہمیشہ عوام کی خدمت کے لیے آگے آگے رہتی ہے۔

گلبرگہ میں نیا سویرا سنگھٹن کی جانب سے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر نیا سویرا سنگھٹن کے صدر مودین پٹیل نے کہا کہ تنطیم کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے تنظیم کی جانب سے سماجی، تعلیمی اور مذہبی خدمات انجام دی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: نئے انسداد گئو کشی قانون کے خلاف سماجی و ملی رہنماؤں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاون کے دوران پریشان حال غریبوں اور مزدوروں میں گھر گھر جاکر غذا تقسیم کی گئی جبکہ آج مصباح نگر، ایم ایس کے میلز، رنگ روڈ کے قریب نوودیا ماڈل اسکول میں مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کرکے لوگوں میں مفت دوائیاں تقسیم کی گئیں تاکہ غریب لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details