اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: دو اکتوبر کو صحافیوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

صحافیوں کے لیے منعقد ہیلتھ کیمپ میں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا جس میں بلڈ پریشر، شوگر، ہارٹ، خواتین سے جڑے مسائل، اور بچوں کے امراض شامل ہیں۔ اس کیمپ میں خواتین کے لیے الگ سے خاتون ڈاکٹرس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یادگیر: صحافیوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد
یادگیر: صحافیوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

By

Published : Oct 1, 2021, 5:42 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں صحافیوں اور ان کی فیملی کے لیے گاندھی جی کے یوم پیدائش (2 اکتوبر) کے موقع پر ایک روزہ مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ کیمپ کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کی جانب سے رکھا گیا ہے۔

کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اندودھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع یادگیر کے تمام صحافیوں اور ان کی فیملی کے لیے کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کی جانب سے دو اکتوبر کو ایک روزہ مفت ہیلتھ کیمپ رکھا گیا ہے۔'

یادگیر: صحافیوں کے لیے ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

اس میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا جس میں بلڈ پریشر، شوگر، ہارٹ، خواتین سے جڑے مسائل، اور بچوں کے امراض شامل ہیں۔ اس کیمپ میں خواتین کے لیے الگ سے خاتون ڈاکٹرس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور: فرقہ پرست طاقتوں کے پروپیگنڈہ کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اندودھر نے ضلع کے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ اس کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اس کیمپ کو کامیاب بنائیں۔ کیمپ کے اوقات صبح 7 بجے سے دن میں 11 بجے تک رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details