اردو

urdu

ETV Bharat / state

الزامات کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نہیں: کمارا سوامی - کروڑوں روپے کے گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث

ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا کہ وہ فون ٹیپنگ اور آئی مانیٹری ایڈوائزری کے کروڑوں روپے کے گھپلے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی طرح کی سکیورٹی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

الزامات کا سامنا کرنے سے خوفزدہ نہیں: کمارا سوامی

By

Published : Oct 28, 2019, 6:37 PM IST

کماراسوامی نے صحافیوں سے کہا کہ 'میرے وزیراعلی عہدے پر رہتے ہوئے فون ٹیپنگ اور کروڑوں روپے کے آئی ایم اے جیسے گھپلے سامنے آئے تھے اور میں ان کا سامنا کرنے سے ڈرتا نہیں ہوں'۔

میں کسی سے بھی سکیورٹی کا کوئی مطالبہ نہیں کروں گا کیونکہ مجھے پورا یقین ہے کہ میں ان میں بالکل بھی شامل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'قرض معافی کے لیے انہوں نے بجٹ میں کافی رقم الاٹ کی تھی لیکن اس وقت کی بی ایس یدو یورپا حکومت کے کئی وزیر الگ الگ باتیں کرکے متاثرہ لوگوں کے ذہن میں تذبذب پیدا کر دیا۔

کمارا سوامی نے کہا کہ 'اگر قرض معافی کے لیے میں بجٹ میں کوئی التزام نہیں کیا ہوتا تو خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد اور زیاد ہ ہوتی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details