ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں حضرت سید شاہ حسین خیر بندہ نوازی کے عرس شریف کے ضمن میں درگاہ بندہ نواز سے صندل مبارک کی روانگی عمل میں آئی۔
صندل مبارک کی کشتیاں حافظ سید محمد علی الحسینی خلف اکبر وجانشین،سجادہ نشین، ڈاکٹر سید مصطفی الحسینی خلف اصغر سجادہ نشین نے بارہ دری تک پہنچائیں۔ اور حافظ سید محمد علی الحسینی خلف اکبر وجانشین سجادہ نشین درگاہ خواجہ بندہ نواز نے صندل مالی انجام دی۔