ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حضرت سید علی میران داتا کا عرس منایا گیا، یہاں ہر سال یہ عرس جوش خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
یہ عرس سفرالمظفر کی پہلی تاریخ کو شروع ہوتا ہے، جو کئی روز تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران لنگر عام اور دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس عرس میں دیگر مذاہب کے لوگ بھی شرکت کرتے ہیں اور یہاں پر قومی یکجہتی کی مثال بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔