اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: حضرت صوفی سرمست اسد الاولیاء کا 761 واں عرس - سجادہ نشین سید شاہ عزیزاللہ سرمست چشتی القادری رفاعی

مجاہد اعظم فاتح دکن حضرت محمد محمود صوفی سرمست اسد الاولیاء کے 761 واں عرس شریف کے سہ روزہ تقریب دو دسمبر سے چار دسمبر تک منائے جائیں گے۔

صوفی سرمست اسد الاولیاء کا 761 واں عرس
صوفی سرمست اسد الاولیاء کا 761 واں عرس

By

Published : Nov 30, 2019, 1:33 PM IST

اس سلسلے میں درگاہ کے سجادہ نشین سید شاہ عزیزاللہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے عرس کی سہ روزہ تقریب کی تفصیلات بیان کی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد محمود صوفی سرمست اسد الاولیاء کے 761 ویں عرس شریف کا آغاز دو دسمبر بروز منگل سے ہوگا۔
دودسمبرکو صندل مبارک ساڑھے 11 بجے شب آستانے حضرت منور بادشاہ سرمست سے جلوس صندل مبارک روانہ ہوگا اور آبادی میں گشت کرتا ہوا نماز فجر سے قبل درگاہ شریف پہنچے گا۔

صوفی سرمست اسد الاولیاء کا 761 واں عرس، دیکھیں ویڈیو

بعد نماز فجر حضرت سیدشاہ اسداللہ سرمست چشتی القادری اسد بابا سجادہ نشین مراسم صندلی انجام دیں گے۔

امن عالم اور خیرو سلا متی کی دعا کے بعد تبرکات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

خانوادہ صوفی سرمست مریدین ومعتقدین کی جانب سے سہ روزہ لنگر کا افتتاح ہوگا۔

لنگر بلا لحاظ مذہب و ملت تمام زائرین کے لئے روزانہ صبح تا شام جاری رہے گا۔

بعدنمازظھر جلسہ عظمت اولیاء بعد نماز محفل نعت اور بعد نمازمغرب جشن چراغاں ماہانہ یوم صوفی سرمست تقاریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔

جس میں آٹھ مشہورومعروف شخصیات کو ان کے گراں قدر خدمات پر تہنیت پیش کی جائے گی۔

جن شخصیات کو. تہنیت پیش کی جائے گی ان میں رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ، شاہپور رکن اسمبلی شری دشنا پور، اجے سنگھ رکن اسمبلی جورگی، عبدالنبی کاڈلور چیئرمین جواہر ایجوکیشن سوسائٹی، وہ دیگر شامل ہیں۔

تین دسمبر بعدنمازعشاء منقبتی وہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا.

چار دسمبر بعدنمازظہر ختم قرآن مجید اور بعد نماز عصر زیارت کے مراسم انجام پائیں گے۔

عزیز اللہ سر مست نےبلا لحاظ مذہب و ملت تمام عقیدتمندان اولیاء سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ اس موقع پر حضرت سید شاہ اسداللہ سرمست چشتی قادری سجادہ نشین وہ دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر اس کے پوسٹر کا اجراء بھی عمل میں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details