گذشتہ ایک ہفتہ قبل پیش آئے کشیدگی کے واقعات اور بے قصور مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر شرماجیوی گلا تنظیم کے ریاستی صدر چندر شیکھر ہرمٹھ نے افسوس کا اظار کیا۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ الند شہر حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے درگاہ سے مشہور ہے۔ الند، ایک چھوٹا سا علاقہ ہے، یہاں زیادہ تر غریب مزدور عوام رہتے ہیں اور یہاں روزگار کے مواقع بھی بہت کم ہے۔ اکثر لوگ یہاں مزدوری کرتے ہیں۔
چندر شیکھر ہرمٹھ نے بتایا کہ ایسے حالات میں سیاسی رہنما اس علاقے کو ترقی دینے کے بجائے اپنی سیاسی روٹیاں سیکھنے کے لیے ذات پات کی سیاست کے ذریعہ ہندو اور مسلمانوں کو باٹنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔