اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا - گلبرگہ شہر میں واقع حضرت خواجہ بندہ نواز

گلبرگہ شہر میں واقع حضرت خواجہ بندہ نواز کو آج 6 جولائی سے عام زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے، اب مقامی عقیدت مند حضرت خواجہ بندہ نواز کی زیارت کرسکتے ہیں۔

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا
درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا

By

Published : Jul 7, 2021, 3:13 AM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں مشہور و معروف درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو لاک ڈوان کے نفاد اور کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے پیش نظر عام زائرین کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

اس دوران ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز لاک ڈاون کو برخواست کرنے اور مذہبی عبادت گاہوں و زیارت گاہوں کو دوبارہ سے کھولنے کی اجازت دئے جانے کے بعد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کو آج 6 جولائی سے عام زائرین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ مقامی عقیدت مند اور بیرونی زائرین آج سے درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی زیارت کرسکتے ہیں۔

ویڈیو

درگاہ حضرت کے سجاد نشین ڈاکٹر خسرو حسینی صاحب نے مقامی عقید تمندان اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ زیارت کے لئے مقررہ اصولوں اور کوویڈ 19 احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے درگاہ شریف میں آئیں، اس دوران ماسک اور سنیٹزر کا استعمال ضرور کریں۔ سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details