اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس کیس: یادگیر میں دلت سینا کا احتجاج - ضلع صدر اشوک

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں دلت سینا یادگیر کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

Hathras case: Dalit Sena protests at Yadgir
ہاتھرس کیس: یادگیر میں دلت سینا کا احتجاج

By

Published : Oct 5, 2020, 3:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ہاتھرس میں پیش آئے واقعے کے خلاف دلت سینا نے پٹی کمشنر آفس یادگیر کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کی کا اظہار کیا۔

ہاتھرس کیس: یادگیر میں دلت سینا کا احتجاج

اس موقع پر دلت سینا یادگیر کے ضلع صدر اشوک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ریاست کرناٹک کے 30 اضلاع میں دلت سینا کی جانب سے ہاتھرس سانحہ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ دلت سینا یادگیر کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر یادگیر کے توسط سے صدر جمہوریہ کو ایک یادداشت پیش کی گئی ہے۔

اس احتجاجی ریلی میں ضلع کے پانچ تعلقہ جات گرمٹکل، شاہ پور، شورا پور، ہنسگی اور وڈگرہ کے دلت سینا ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

ہاتھرس کیس: یادگیر میں دلت سینا کا احتجاج

ضلع صدر اشوک نے بتایا کہ ہم نے اپنی یادداشت میں صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش حکومت کو برخاست کیا جائے اور وہاں پر صدر راج قائم کیا جائے۔ ہاتھرس سانحہ کے ذمہ داران کو پھانسی دی جائے اور وہاں کے ضلع مجسٹریٹ کو برخاست کیا جائے اور ساتھ ہی محکمہ پولیس کے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

ہاتھرس کیس: یادگیر میں دلت سینا کا احتجاج

اشوک نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں اور آئندہ کوئی بھی کمزور اور دلت پر ظلم نہ کرے اس کے لئے مرکزی حکومت سخت اقدامات اٹھائے۔ اس موقع پر دلت سینا یادگیر کے دیگر ذمہ داران کے علاوہ ضلع یادگیر کے تمام تعلقہ جات کے کارکنان نے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details