بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے عازمین حج کا قافلہ بیدر ضلع کی جامع مسجد سے روانہ ہوا۔ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج امور جناب رحیم خان نے عازمین حج کے قافلہ کو سبز پرچم دکھا کر حج ہاؤس نامیلی حیدرآباد کیلئے ہزاروں فرزندانِ توحید کی موجودگی میں نعرہ تکبیر کی فلک شگاف گونج کے ساتھ روانہ کیا۔ اس سال بیدر سے 325 عازمین حج سفر حج کے لیے روانہ ہویے ہیں جن میں سے 177مرد اور 148 خواتین عازمین ہیں۔رکن اسمبلی بیدر رحیم خان گزشتہ 16 سال سے حاجیوں کی خدمت انجام دیتے آرہے ہیں۔ انجمن خادم الحاج کی جانب سے منعقد ہے ہونے والے ہر سال عازمین حج کے لئے تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
Hajj Pilgrims بیدر سے عازمین حج کا سعودی عرب کے لئے قافلہ روانہ - Hajj Pilgrims Fly For Mecca
ضلع بیدر میں واقع جامع مسجد سے عازمین حج کا قافلہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج امور رحیم خان نے سفر بیت اللہ پر جانے والوں کو نیک خواہشات پیش کی اور ملک و ملت کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں:Chief Minister Siddaramaiah وزیر اعلیٰ سدرامیا کی مسلم و مسیحی لیڑران سے ملاقات
اس موقع پر انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے عازمین حج کے قافلہ کی وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ریاستی وزیر برائے حج و رکن اسمبلی بیدر رحیم خان، ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچہری والا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔بیدر سے بسوں میں عازمین حج کی رہنمائی کیلئے الحاج سید صغیر احمد صدر انجمن خادم الحجاج بیدر ضلع کی نگرانی میں انجمن کے عہدیداران الحاج محمد ایاز الحق نائب صدر دوم، سید منصور احمد قادری معتمد،غوث قریشی شریک معتمد اول، محمد عبد المقتدر تاج شریک معتمد دوم، شفیق احمد کلیم خازن، الحاج محمد سلیم الدین، محمد شریف، ڈاکٹر مجاہد مسعود، شاہ نذیر الحسن قادری، محمد واجد (مبارک)، سید آصف حسین ، شاہنواز ، محمد سعد اللہ ، محمد اسحق جنواڑ کر، محمد عبد الستار موطف انجینئر ، محمد نور پاشاہ موجود تھے۔