اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj Training Camp At Bidar: بیدر میں عازمین حج تربیتی کیمپ - حج تربیتی کیمپ

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں امیر ضلع جمعیت اہل حدیث بیدر شیخ سلیم صاحب کی زیر صدارت ایک روزہ حج تربیتی پروگرام میں سابقہ امیر جماعت اہلحدیث ریاست تلنگانہ عبدالرحیم مکی حیدرآباد نے عازمین حج کو معلومات فراہم کی۔

بیدرمیں حج تربیتی کیمپ
بیدرمیں حج تربیتی کیمپ

By

Published : Jun 5, 2023, 11:27 AM IST

بیدرمیں حج تربیتی کیمپ

بیدر:ضلع جمیعت اہلحدیث بیدر کے زیر اہتمام ایک روزہ حج تربیتی پروگرام کا انعقاد مسجد علی نور خان تعلیم بیدر میں منعقد کیا گیا۔ امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث بیدر شیخ سلیم صاحب کی زیر صدارت ایک روزہ حج تربیتی پروگرام میں سابقہ امیر جماعت اہلحدیث ریاست تلنگانہ عبدالرحیم مکی حیدرآباد نے عازمین حج کو معلومات فراہم کی۔

اس ایک روزہ حج تربیتی کیمپ میں مردو خواتین نے کثیر تعداد میں شریک رہے مکمل حج و عمرہ زیارت مدینہ شریف کا طریقہ سنت کی روشنی میں بتایا گیا عوام الناس نے استفادہ کیا۔ تربیتی کیمپ کے بیان کے بعد بہت سے احباب نے مسائل پوچھے اور سوالات کیے ان مسائل کے اور سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔ جمعیت الحدیث بیدر کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک بہترین حج تربیتی پروگرام منعقد کیا۔

مزید پڑھیں:Two Leaders Of Gulbarga Made Ministers: گلبرگہ کے دو لیڈران وزیر بنائے گئے، شہر میں خوشی کی لہر

شیخ محمد مجیب الرحمن قاسمی خطیب مسجد علی بیدر نے بتایا کہ ضلع جمعیت اہلحدیث بیدر کی جانب سے عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام رکھا گیا جس کے مہمان مقرر عبدالرحیم مکی حیدر آباد تھے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عازمین حج کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے، کیونکہ حج پر انسان پہلی بار جاتا ہے اس لیے اس عمل کو مکمل طریقے سے انجام دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔شاہ حامد محی الدین قادری سیکرٹری جمعیت اہلحدیث بیدر نے تمام مہمان مقررین اور عازمین حج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی ان تمام احباب کے حج کو قبول فرمائے
اس موقع پر ضلع بیدر کے عازمین حج کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details