گارجین سے بچوں کے داخلے کرانے کی اپیل بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع دینی مدارس میں رمضان کی تعطیلات کے بعد نئے داخلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔مدرسہ صدیقیہ حفظ القرآن کے ناظم حافظ محمد اسماعیل حسین کاظم نے ضلع بیدر میں رہنے والے گارجین کو اپنے اپنے بچوں کو مدرسہ میں داخلے دلانے کی اپیل کی ہے۔
ناظم حافظ محمد اسماعیل حسین کاظم نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ والدین خوش نصیب ہیں جنہوں نے اپنی اولادوں کو علم دین سے آراستہ کرتے ہیں۔ والدین کو اپنے اپنے بچوں کے لئے دین کی تعلیم کی راہ ہموار کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لڑکے اور لڑکیاں جن کے سینے میں قرآن ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ روزے قیامت قرآن ان کی سفارش کرے گا اور ساتھ ہی ایک عالم اور حافظ بھی بخشش کا ذریعہ بنے گا۔ ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو علم دین سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
یہ بھی پڑھیں:Awareness Campaign احتیاطی تدابیر سے ڈینگی پر قابو پایا جاسکتا ہے
حافظ محمد اسماعیل حسین کاظم کا کہنا ہے کہ مدرسہ صدیقیہ حفظ القرآن بیدر میں ماہ شوال سے نئے داخلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔امت مسلمہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کے داخلے کے لئے مدرسے میں تشریف لائے۔یہاں دینی تعلیم میں حفظ کورس، عالم کورس، مومنہ کورس کے علاوہ عصری تعلیم انگریزی علاقائی زبان وہ دیگر عصری مضامین کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا نظم رکھا گیا ہے