حافظ محمد علی اقبال کی نییٹ میں نمایاں کامیابی کرناٹک حفظ مکمل کرنے کے بعد بنگلورو کے محمد علی اقبال جنہوں نے شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمامAICU (اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ) میں بنیادی تعلیم حاصل کی۔ Hafiz Mohammad Ali Iqbal Qualify NEET
Hafiz Mohammad Ali Iqbal Qualify NEET 720 نمبرا ت میں سے 680 نمبرات حاصل کر کے ٹاپر رہے۔آل انڈیا سطح پر 834 واں رینک (زمرہ رینک 210) حاصل کیا۔سید نظام الدین 1,087 واں رینک،پریرنا پاٹل 1,138 ویں رینک، محمد نعمان حسن 2,204 ویں رینک،وشال چمکوڈ 2,257 واں رینک،عظمیٰ نے 3,282 واں رینک حاصل کیا۔ Huffaz Qualify NEET
محمد اصیل خان نے 3,287 واں اور سوجل برادار نے 4,224 واں رینک حاصل کیا۔حافظ محمد علی اقبال نے کہا کہ ان کا میڈیکل کورس کاایک خواب پورا ہونا ہے۔وہ بہت خوش ہیں کیونکہ انھوں نے NEET میں 680 نمبر حاصل کیے ہیں۔ محمد علی اقبال جنہوں نے حفظ مکمل کیا اور NEET میں شاہین پی یو سائنس کالج میں ٹاپر کے طور پر ابھرے۔ Shaheen Institution in Bidar
انھو ں نے کہا کہ شاہین ادارہ جات کے تعاون سے ان کا میڈیکل کورس کا خواب پورا ہوا ہے۔میں نے اپنی بنیادی تعلیم شاہین میں مکمل کیا اور پی یو سی اول اور دوم پڑھا۔معیاری تعلیم کی وجہ سے پی یو سی سالِ دوم میں میں 96 فیصد نمبر ات حاصل کئے۔NEET میں 720 میں سے 680 نمبر حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آل انڈیا رینک 834 ہے اور زمرہ رینک بنگلور میں 210 ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ایمس، نئی دہلی، بھوپال میں سیٹ ملنے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Madarsa Students Crack NEET: حفاظ کرام کی بڑی تعداد نیٹ میں کامیاب