ایوان میں کافی ہنگامے اور الزام در الزامات کے بعد رات 10 بجے کرناٹک اسمبلی سے باہر آکر کانگریس کے رہنما ڈی کے شیو کمار نے بتایا کہ اسپیکر نے باغی رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کرکے منگل 11 بجے تک کا وقت دیا ہے۔ ا نہوں نے آگے کہا کہ بی جے پی انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ نااہل قرار نہیں دیئے جائیں گے۔
شیو کمار نے کہا کہ بھارت کے آئین کے مطابق آپ اگر ا یک بار نااہل قرار دیئے گئے تو ممبر نہیں بن سکتے۔
اس سے قبل اسپیکر کے آر رمیش کمار پیر کو ہی فلور ٹیسٹ کرانے پر بضد تھے۔ انہوں نے برسراقتدار اتحاد کے ارکان کو اپنی تقریر جلد ختم کرنے کو کہا تھا تاکہ اعتماد کا ووٹ کا عمل پیر کو ہی پورا کیا جاسکے۔ اس سے ارکان نے احتجاج کیا۔