بیدر:ریاست کرناٹک کے میں واقع بیدرضلع میں گروپدپا ناگاماراپلی ملٹی سپر اسپیشلیٹی کوآپریٹیو ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے ذمہ دار نے شہر کے اکاما دیوی کالونی میں واقع ہسپتال کے ہیڈ آفس ہال میں منعقدہ سال 2022-2023 کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل اور نرسنگ سمیت مختلف پروفیشنل کورسز کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں کو شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ طب کے شعبے میں بھی عوام کو اچھی سروس فراہم کرنا ہے۔
نرسنگ کالج شروع کرنے کی اجازت پہلے ہی مل چکی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کی اجازت کے حصول کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں گروپدپا ناگاماراپلی پرائیویٹ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔گروپدپا ناگاماراپلی اسپتال کو کوآپریٹو سیکٹر میں پہلا سپر اسپیشلٹی اسپتال ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔