اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: پٹرول کی قیمتوں کے خلاف ڈبلیو پی آئی کا احتجاج

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف ویلفر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Gulberga: WPI protests against increase in petrol prices
گلبرگہ: پٹرول کی قیمتوں کے خلاف ڈبلیو پی آئی کا احتجاج

By

Published : Feb 6, 2021, 7:05 PM IST

گلبرگہ کے کمشنر آفس کے روبرو ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ: پٹرول کی قیمتوں کے خلاف ڈبلیو پی آئی کا احتجاج

اس موقع ڈبلیو پی آئی گلبرگہ کے صدر سلیم احمد چیتاپوری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ضروریاشیاء کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوتا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے۔

ڈبلیو پی آئی گلبرگہ کے صدر نے کہا کہ ’ملک میں کورونا وبا و لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسے حالات میں پٹرول، ڈیزل و گیاس کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی کی کمر توڑدی ہے۔ اس موقع پر قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں یادداشت بھی پیش کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details