ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے درگاہ بارگاہ شیخ دکن حضرت شیخ محمد سراج الدین جیندی بھارت کا اولین مرکز درود خوانی بنام حجرہ صلوۃ علی النبی کے قیام کے دوسال مکمل ہونے پر بارگاہ شیخ دکن میں درود سلام وسیلہ مقرب مصطفی ومیلاد خاتم الا انبیا کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جیندی سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن نے اس عظیم الشان کانفرنس کی سرپرستی کی۔
حافظ سید محمد علی الحسینی جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے صدرات کی۔ اور زیر نگرانی ڈاکٹر سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ شیخ نے کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سراج بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتا کہ یہ حجرہ صلوۃ ملک کا اولین درود خوانی مرکز کے طورپر قائم کیاگیا ہے۔ یہاں پر 24 گھنٹے درود شریف پرھنے کا اہتمام کیاگیا ہے۔ یہاں پر سال کے 365 دنوں کے لیے 365 گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ حجرہ صلوۃ میں درود شریف پڑھنے والوں کے لئے طعام و قیام کا معقول انتظام ہے۔