اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: کورونا کے معاملات میں اضافہ

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔ جس کے بعد گلبرگہ کے ایس پی نے سرحد پر سخت احکامات جاری کی ہے۔

کورونا  کے معاملات میں اضافہ
کورونا کے معاملات میں اضافہ

By

Published : Mar 20, 2021, 8:24 PM IST

کورونا کے معاملات میں ہو رہے اضافہ کے سبب مہاراشٹر کے سرحدی علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر سخت اقدامات اٹھا نے کے لئے ضلع ایس پی ڈاکٹر سیمی مریم جارج نے متعلقہ عملہ کو ہدایت جاری کی ہے۔ الند تعلقہ کے ہیرولی کے قریب قائم چیک پوسٹ کارات میں انہوں نے دورہ کیا ۔گلبرگہ میں کرونا کے معاملات میں اضافہ کے سبب سرحد پر سخت اقدامات اٹھانے کے لئے ضلع ایس پی نے ہدایت جاری کی ہے ۔

کورونا معاملات میںاضافہ کے سبب مہاراشٹر سے گلبرگہ آنے والی گاڑیوں اور عوام پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔اور ان کی صحت کا معائنہ کر نے کے بعد 72 گھنٹوں والی آر ٹی پی سی آرمنفی رپورٹ پائے جانے کے بعد ہی انہیں سرحد کے اندر داخل ہونے کی اجازت دینے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر اگر عملہ لاپرواہی برتتے ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details