کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے شیخ روضہ آشریہ کالونی کے غریب مزدور کورونا لاک ڈاؤن میں کوئی کام نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی فاقہ کشی میں گزار رہے ہیں۔
اس سلسلے میں یہاں کے عوام نے بتایا کہ اس کالونی میں رہنے والے غریب مزدور مزدوری کرکے ہی اپنی زندگی کی گاڑی کو جیسے تیسے چلاتے ہیں اور اسی سے وہ دو وقت کی روٹی کماتی ہیں۔ لیکن کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ دو مہینوں سے دکانیں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ان کی معاشی زندگی مکمل طور پر بدتر ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سے یہ فاقہ کشی میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
لاک ڈاؤن سے پریشان مزدوروں کاریاستی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ اس کالونی میں 700 سے زائد غریب مزدور کے مکان موجود ہیں۔ جنھیں دو وقت کی روٹی بھی حاصل کرنے میں دشواری ہورہی ہے۔ ان مزدورں کو کورونا وائرس کی وجہ کوئی بھی کام نہیں مل رہا ہے، جس سے انھیں مختلف مشکلات سے گزارنا پڑرہا ہے۔
اس کالونی کے غریب مزدوروں کی مدد کے لیے کوئی بھی سیاسی اور سماجی تنظموں سامنے نہیں آئی ہے، فوڈ پیکٹس اور اناچ کی مدد بھی نہیں ملی ہے ۔اس لئے یہاں کے عوام نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ان کی مالی امداد کے لئے خصوصی پیکچ کا کا اعلان کرے۔