ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے رام جی نگر وارڈنمبر-17 میں عوام کو آلودہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہاں کے عوام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں پر ہفتے میں ایک بار پانی آتا ہے، وہ بھی گندہ اور آلودہ پانی آتا ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو پینے کے پانی کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔
لوگوں نے بتایا کہ اس علاقے میں کئی غریب لوگ رہتے ہیں جو روزانہ فلیٹر کا پانی خرید کر پانی نہیں پی سکتے ہیں۔سپلائی پائیز کو سڑکوں اور کوچوں کے ساتھ ساتھ تعمیر کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے گندہ پانی صاف پانی کی پائپز میں جارہا ہے اور لوگوں کی صحت پر اس کا اثر پڑ رہا ہے۔اس گندے پانی پینے کی وجہ سے لوگوں میں بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔