گلبرگہ کے شیواجی نگر میں عوام سڑک کی خستہ حالی سے پریشان ہے۔ یہاں پر پچھلے چار دنوں مسلسل بارش کی وجہ سے ڈرینج، نالیوں کا سارا پانی راستوں پر جمع ہورہا ہے۔
گلبرگہ: شیواجی نگر سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان مقامی شخص سنیل نے بتایا کہ اس نے متعدد مرتبہ سڑک کی خستہ حالی کی شکایت کارپوریشن کے ذمہ داران سے کی، اس کے باوجود بھی ابھی تک تعمیری کام نہیں ہوا۔
گلبرگہ: شیواجی نگر سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان بارش کے موسم میں یہاں کے راستے تالاب کے مانند لگتے ہیں۔ بچے بزرگ اس خستہ حال سڑک سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ پہلے سے ہی عوام ملک میں پھیلی ہوئی وبا کورونا وائرس سے پریشان ہیں۔ ایسے حالات میں اس گندے پانی سے عوام مزید بیماری کی شکار ہوسکتی ہے۔
کارپوریشن کے ذمہ داروں سے اس علاقے کی سڑک اور ڈرینج اور نالیوں کے تعمیری کام پر توجہ دینے کے لئے اپیل کی گئی ہے۔