اردو

urdu

By

Published : May 21, 2021, 5:35 PM IST

ETV Bharat / state

گلبرگہ: مریضوں کے رشتہ داروں کو مفت کھانا تقسیم کیا گیا

گلبرگہ میں رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے رشتہ داروں کو کھانا تقسیم کر رہی ہیں۔

جمیس اسپتال کے سامنے مریضوں کے رشتہ داروں کو مفت کھانا تقسیم کیاگیا
جمیس اسپتال کے سامنے مریضوں کے رشتہ داروں کو مفت کھانا تقسیم کیاگیا

کرناٹک گلبرگہ شہر میں لاک ڈاون کی وجہ سے ہوٹلس اور دکانیں بند رہنے کی وجہ سے مریضوں کے رشتہ داروں کی کھانے کی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی جانب سے جیمس اسپتال میں مریضوں کے رشتہ داروں کو کھانا تقسیم کروایا گیا۔

اس موقع پر کانگریس کے رہنما امتیاز احمد صدیقی نے کہا کہ گلبرگہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر دیکھا جارہا ہے ۔جس اسپتالوں میں کورونا متاثر مریض داخل ہیں، ان مریضوں کے رشتہ داروں کو لاک ڈاون کی وجہ ہوٹلس اور دکانیں بند رہنے پر کھانا ملنا مشکل ہورہا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے یہاں پر کھانا تقسیم کروا رہی ہیں۔ اسی طرح کنیز فاطمہ کورونا وائرس کے مریضوں کی ہر طرح کی مدد کر نے کی کوشش کر رہی ہیں۔

جمیس اسپتال کے سامنے مریضوں کے رشتہ داروں کو مفت کھانا تقسیم کیاگیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے عوام کو بیڈس، اکسیجن اور ریمڈیسور انجیکشن کی سہولت فراہم کر نے کے لئے انہوں نےضلع انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور وہ لگاتار اسپتالوں میں مریضوں کو بہتر علاج کی سہولت فراہم کر نے کی کوشش بھی کر رہی ہیں اور آج یہاں پر اسپتالوں کے سامنے کھانا تقسیم کروایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details