اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ : وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ - گلبرگہ ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی جانب سے چند دنوں قبل قرآن کریم کی 26 آیات کو قرآن مجید سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ وسیم رضوی کے اس عمل کے خلاف ملک بھر کے مسلمان بر ہم ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

قانونی کارروائی کا مطالبہ
قانونی کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Mar 14, 2021, 5:31 PM IST

کرناٹک شہر گلبرگہ میں علماء و مشائخین کی جانب سے اترپر دیش کے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے گلبرگہ ڈپٹی پولیس کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ

اس موقع پر سید ید اللہ حسینی عرف نظام بابا جانشین حضرت خواجہ گنج بخش نے کہا کہ 'گستاخ وسیم رضوی مسلسل مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید واحد آسمانی کتاب ہے جو عالمی سطح پر ایک ہے۔ اس میں زیر وزبر کا بھی فرق نہیں۔ چودہ سو سالوں سے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گستاخ وسیم رضوی نے سپر یم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے کہ قرآن مجید کی 26 آیتوں کو ہٹا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی کتاب ہے۔ اس مقدس کتاب میں زیر زبر تک ہٹایا نہیں جاسکتا ہے۔

'اللہ نے خود اس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔ اس طرح کے گستاخ افراد دنیا میں آئے اور گئے ۔ مگر اللہ کی کتاب آج بھی محفوظ ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details