اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی پی آئی ایم کے خلاف احتجاج کی تیاری - دستور مخالف پالیسیوں کے خلاف سی پی آئی ایم کا احتجاج

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سی پی آئی ایم کے ریاستی رکن ماروتی مان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت آئے دن مسجد، مندر، این آرسی، سی اے اے کے نام پر سیاست کرتی آرہی ہے۔

دستور مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں ہوگا سی پی آئی ایم کا احتجاج
دستور مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں ہوگا سی پی آئی ایم کا احتجاج

By

Published : Aug 20, 2020, 1:41 PM IST

گلبرگہ شہر میں سی پی آئی ایم کے رکن ماروتی مان پانڈے نے کہاکہ ملک بھر میں ذات پات کے نام پر سیاست کی جارہی ہے۔ اگر ملک میں سیکولرازم کو قائم رکھنا ہے تو ملک میں سیکولر حکومت کو قائم کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے دن ملک میں بی جے پی کی مرکزی حکومت مسجد، مندر، شہریت قومی رجسٹر، شہریت ترمیمی قانون، کے نام پر سیاست کرتی آرہی ہےملک میں ابھی تک کسی بھی طرح کے ترقیاتی کام نہیں کیے گئے ہیں. پورے ملک میں صرف نفرت کی سیاست دیکھی جارہی ہے. ایسے حالات میں سی پی آئی ایم ہمیشہ ملک کے سیکولرازم کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن آواز اٹھارہی ہے۔

دستور مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں ہوگا سی پی آئی ایم کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مرکزی حکومت کے دستور مخالف پالیسیوں کے خلاف سی پی آئی ایم 20 اگست سے 29 اگست عوامی بیداری مہم چلا رہی ہے۔ اس دوران 21 اگست بروزے جمعہ 3 بجے سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری ملک کے عوام سے آن لائن خطاب کر ینگے۔ اس لئے اس آن لائن خطاب میں جوڑنے کی لئے عوام سے اپیل کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details