کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے دوران مریضوں کو ایمبولنس کمی سے ہورہی پریشانی کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے دو ایمبولنس گاڑیوں کی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔گلبرگہ کے خواجہ کالونی میں اس کا آغاز ہوا۔
اس موقع پر گلبرگہ نارتھ بلاک کانگریس کے اقلیتی چیئرمین سعادت نے کہا کہ گلبرگہ میں ایمبولنس کی کمی کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ سے ایمبولنس کی سہولت کی فراہمی کے لئے مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے گلبرگہ این جی اوس فیڈریشن کے نگرانی میں دو ایمبولنس خدمات کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ مریضوں کو مفت خدمات دی جاسکے۔