اس موقع پر جنتادل سیکولر پارٹی کے سینئر رہنما ناصر استاد نے کہاکہ ملک میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے 18 سے زاہد عمر کے افراد کو کووڈ ویکسین ٹیکا لگایا جارہا ہے۔
کوویڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے تعلق سے مسلم آبادی والے علاقوں میں غلط فہمیاں پائی جارہی ہیں۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر ویکسینیشن کے متعلق پھیلا ئی جارہی غلط معلومات اور اور افواہوں پر توجہ دینے سے گریز کریں-
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کورونا وائر س کے مضر اثرات کےسے تحفظ کے لیے ویکسین کا ٹیکہ لگانے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ ویکسین ٹیکا لگانے سے انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ اس سے انسان کے بدن میں کورونا سے لڑنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں :گلبرگہ: ملت نگر میں مفت کووڈ ویکسینیشن کیمپ
انہوں نے مسلم تنظمیوں سے اپیل کی ہے کہ عوام کو کوویڈ ویکسین کے تئیں بیدار کر نے کے لئے کوویڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد کریں