ریا ست کے مختلف اضلاع میں ہوی موسلا دھار بارش کے سبب دیہی علاقوں میں سڑکیں زیر آب ہیں ۔اور کئی مقامات پر سڑکیں خراب رہنے ارو کئی چھوٹے پلوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے بسوں کی آمد و رفت پر بھی خاصا اثر پڑاہے ۔
گلبرگہ :بارش کے سبب بس سروس محدود - Roads flooded due to heavy rain
ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بارش کی وجہ سے سڑکیں اورپلوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ضلع یادگیر کے مختلف دیہاتوں کے لئے بس سروس کو روک دیا گیا ہے
موسلا دھار بارش اور سڑکوں کی خراب صورتحال کے پیش نظر محکمہ کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے چلائے جانے والی ضلعی یادگیر ڈپو سے مختلف دیہاتوں کو جانے والی بسوں کو محدود کر دیا گیا ہے
جس کی وجہ سے عوام کو بسوں کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے
ضلع یادگیر سے گلبرگہ جانے والی بسوں کو بھی محدود کر دیا گیا ہے کیونکہ راستے میں آنے والا شاہ آ باد بریج پوری طرح بارش کے پانی کی وجہ سےلبریز ہے
اس کے علاوہ یادگیر سے شاہ پور ہو تے ہوئے گلبرگہ جانے والے راستہ بھی جورگی بریج کے پانی کے تیزبہاؤ کے پیش نظر بسوں اور دیگر گاڑیوں خدمات پر بھی روک لگادی گئی ہے ۔
اتوار کو ہفتہ واری تعطیل اور دسہرہ تہوار کے سبب لوگوں کو آمدو رفت اور خریداری میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔