اردو

urdu

ETV Bharat / state

'تین طلاق قانون، مسلمانوں کو توڑنے کی کوشش' - گلبرگہ

مرکزی حکومت نے تین طلاق کے خلاف قانون منظور کیا ہے۔ اس کے متعلق ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے قاضی اور سیاسی رہنماوں نے اس قانون سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے بات کی ۔

تین طلاق کے خلاف قانون

By

Published : Aug 1, 2019, 5:43 PM IST

گلبرگہ کے قاضی شہر محمد حسین صدیقی نے کہا کہ 'ملک میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے اعلان ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی جی نے مسلمانوں کی ترقی اور ہمدردی کی بات کر تے ہوئے مسلمانوں کو قریب کرنے کی بات کہی تھی۔

مگر اب یہ واضح ہوچکا ہیکہ ملک کے وزیراعظم مسلمانوں کو قریب کرنا نہیں چاہتے بلکہ مسلمانوں کوتوڑنا چاہتے ہیں'۔

تین طلاق کے خلاف قانون

انھوں نے مزید کہا کہ 'ملک کی دیگر جماعتیں جو خود کو سیکولر کہتی ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی جتاتے ہیں ،انھوں نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اس بل کی حمایت کی ہے۔ اگر یہ لوگ ووٹنگ میں حصہ لیتے تو یہ بل منظور نہیں ہوتا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details