ریاست کر ناٹک کے گلبرگہ شہر میں گلبرگہ یوتھ فارم کی جانب سے مرکز کے تینو زرعی قوانین کے خلاف بطور احتجاج نفل روزہ رکھ کر ایک دن کا ستیہ گرہ کیا، اس دوران روزے احتجاجی نے نئے زرعی قوانین اور گئوکشی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
کسانوں کی حمایت زرعی قوانی مخالفت میں ایک دن کا روزہ روزے دار احتجاجیوں کی جانب سے دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اس قوانون سے متعلق عدالت میں انصاف ملے۔
کسانوں کی حمایت زرعی قوانی مخالفت میں ایک دن کا روزہ سماجی کارکن ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی من مانی کرتی جارہی ہے، ملک کے کسان گزشتہ ایک ماہ سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں، مگر حکومت کسانوں کے مسائل حل کر نے کے بجائے کسان کو ہی پریشان کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انھیں پولیس کے ذریعے پریشان کر نے کی کوشش کی جارہی ہے، اس نئے زرعی قانون سے صرف کسانوں کو ہی نہیں عام لوگ کو بھی نقصان ہوگا، اس لیے ٓآج ملک بھر میں عوام کسانوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
کسانوں کی حمایت زرعی قوانی مخالفت میں ایک دن کا روزہ ان کا کہنا تھا کہ کرناٹک میں بھی ریاستی حکومت گئوکشی پر پابندی عائد کر کے ایک لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار بنا دیا ہے، کئی دلت اور اقلیتی طبقے کے افراد لیدر انڈسٹریز میں کام کرتے ہیں، انہیں بھی بے روزگار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔