کرناٹک گلبرگہ ضلع کے الند تعلقے میں درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطہ سے متصل شیولنگ کی پوجا کرنے کے معاملے کو لیکر کشیدگی کا ماحول پیدا ہوا۔ جس کےبعد 160 مسلم نوجوانوں اور خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہاں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ Arresting of Muslim Boys and Women in Aland
Gulbarga SP on Aland Arresting: الند میں مسلم لڑکوں اور خواتین کی گرفتاریوں پر ایس پی کا بیان - ایس پی نے کہا پتھربازی کرنے پر مسلم لڑکوں کو گرفتارکیا گیا
گلبرگہ ایس پی ایشا پنت نے کہا پتھربازی کرنے پر مسلم لڑکوں اورخواتین کو گرفتارکیا گیا۔ Gulbarga SP on Aland Arresting
الند میں مسلم لڑکوں اور خواتین کی گرفتاریوں پر ایس پی کا خلاصہ
ان گرفتاریوں سےمتعلق گلبرگہ ایس پی ایشا پنت آئی پی ایس نے بتایا کہ مسلم نوجوان اور خواتین کو گرفتار کر نے کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے دنوں الند درگاہ میں گشید گی کے دوران پولیس اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھر بازی کی گئی ہے۔ جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہے۔ انھوں نے کہا پولیس کو درگاہ کے اطراف پتھر اور لاٹھیاں ملے ہیں۔ اس لیے مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔