اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Allamprabhu Patil گلبرگہ جنوب رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے میٹنگ کرکے افسران کو دی ہدایت - رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے میٹنگ کی

گلبرگہ جنوب کے نومنتخب رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے افسران کے ساتھ پہلی میٹنگ منعقد کی۔ انہوں نے شہر کے مسائل کو جلد از جلد حل کر نے کے لیے افسران کو ہدایت دی۔

گلبرگہ جنوب کے نومنتخب رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل کی افسران کے ساتھ پہلی میٹنگ شہر کے مسائل حل کر نے کے  افسران کو دی ہدایت ریاست کرناٹک گلبرگہ جنوب کے
گلبرگہ جنوب کے نومنتخب رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل کی افسران کے ساتھ پہلی میٹنگ شہر کے مسائل حل کر نے کے افسران کو دی ہدایت ریاست کرناٹک گلبرگہ جنوب کے

By

Published : Jun 3, 2023, 4:24 PM IST

گلبرگہ جنوب رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے میٹنگ کرکے افسران کو دی ہدایت

گلبرگہ:گلبرگہ جنوب کے نو منتخب رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل کی افسران کے ساتھ پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شہر کے مسائل حل کر نے کے افسران کو ہدایت دی گئی۔ ریاست کرناٹک گلبرگہ جنوب کے نومنتخب رکن اسمبلی شری الم پربھو پاٹل کی قیادت میں گلبرگہ جنوب میں پیش آنے والے پانی، بجلی روڈ، ڈرینیج کے مسائل حل کرنے کے لیے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کمشنر اور کارپوریشن افسران، یل ین ٹی، یوجی ڈی ،ہسکام‌ اور دیگر افسران کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل نے کہا بارش کا موسم بالکل قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارش کے دوران شہر میں درپیش مشکالات اور دشواریوں کو سمجھ کر اس کے ازالہ کے لیے آپ تمام کو تیار ہونا ہوگا۔ اور شہر کے عام‌ مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ اور عوام کی سہولت کے لیے کارپوریشن میں امدادی سیل کا قیام عمل میں لائیں اور شہر کو سبزہ زار بنائیں۔ رشوت کو ختم کریں۔ صاف پانی فراہم کریں۔ صاف سڑکیں اسٹریٹ لائٹس، کوڑا کرکٹ کی نکاسی اور ڈرینج کی صفائی ومسائل پر خصوصی توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اور عوام کے جو بھی بنیادی مسائل ہیں۔ افسران‌ اس پر غور وفکر کرتے ہوئے فوری حل کرنے کی کوشش کریں۔

سٹی کارپوریشن کی جانب سے شہر روزآنہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لیے جانے والی گاڑیاں ہر واڑ میں جاکر کوڑا اٹھانے کا انتظام وقت پر کریں۔ کئی شکایت آرہی ہیں۔ اس کو دوبارہ موقع نہ دیں۔ شہر میں پلاسٹک پر پابندی کے لیے عوام میں بیداری پروگرام کر نے اور شہر کو پلاسٹک سے پاک شہر بنانے کی کوشش کریں اور افسران اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمان داری کے ساتھ انجام دیں۔ اس موقع پر کئی کارپوریٹرس اور دیگر سیاسی سماجی لیڈران نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details