کرناٹک بی جے پی حکومت نے گئو کشی کے خلاف اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کو اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود منظور کرا لیا، لیکن قانون ساز کونسل میں بل کو پیش کرنے سے قبل سخت مخالفت کے سبب ریاستی حکومت نے انسداد گئو کشی پر ایک آرڈیننس کو کابینہ میں منظوری دیتے ہوئے گورنر کو روانہ کیا گیا جبکہ گذشتہ روز کرناٹک کے گورنر نے اس آرڈی ننس پر دستخط کردیئے۔
گورنر وجو بھائی والا کی جانب سے دستخط کئے جانے کے بعد انسداد گئو کشی کا آرڈیننس اب قانون بن چکا ہے اور ریاست میں گئو کشی پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔ نئے قانون کے مطابق اب ریاست میں گائے اور دیگر مویشیوں کے ذبیحہ، خرید و فروخت اور ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد رہے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 3 تا 7 سال سزا اور 50 تا 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔