اردو

urdu

ETV Bharat / state

Two Year Old Boy Murdered in Gulbarga: دو سالہ مزمل کے قتل سے گلبرگہ میں صدمے کا ماحول - گلبرگہ کی خبر

کرناٹک کے گلبرگہ میں دو سالہ بچے کے قتل Murder of 2 Year Old Boy کا دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جس کی لاش کو ریت میں چھپا دیا گیا تھا۔

مزمل کے قتل کے بعد گلبرگہ میں تشویش کی لہر
مزمل کے قتل کے بعد گلبرگہ میں تشویش کی لہر

By

Published : Dec 9, 2021, 7:52 PM IST

گلبرگہ میں دوسالہ معصوم بچے کو قتل Murder of 2 Year Old Boy کرکے ریت میں چھپانے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

مزمل کے قتل کے بعد گلبرگہ میں تشویش کی لہر

اطلاعات کے مطاق شہر کے چونا بھٹی فردوس کالونی کے رہنے والے دو سالہ مزمل کا قتل کرکے معصوم بچے کی لاش کو ریت میں چھپانے کا واقعہ پیش آیا۔ کل دوپہر مزمل کے گھر سے گمشدہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

مزمل کے قتل کے بعد گلبرگہ میں تشویش کی لہر

آج اس کمسن بچے کی لاش گھر سے تھوڑی دور ریت میں پائی گئی۔ بچے کے افراد خاندان کے مطابق اس کمسن بچے کا وحشیانہ طریقے سے قبل کیا گیا۔ اس کی لاش پر سگریٹ سے جلانے اور ناخون نکالنے کے نشان پائے گئے۔

بچے کے والدین، رشتہ داروں اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داروں نے حکومت سے فوری طور پر قاتل کو گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against Fee Hike in Gulbarga: انجینئرنگ طلبہ کی بڑھتی ہوئی فیس کے خلاف اے آئی ڈی ایس او کا احتجاج

مقامی لوگوں نے بھی کمسن بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزم کی گرفتاری و سزا دینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details