گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ ضلع سیرت کمیٹی کے کارگزار صدر ڈاکٹر اضغر چلبل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوان کہاکہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف عرضی پر سریم کورٹ کی جو رائے سامنے آئی ہے وہ مثبت ہے۔جہاں جسٹس ہیمنت گپتا نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھاہے۔وہیں جسٹس سدھانشور دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کومنسوخ کردیا ہے ۔Gulbarga Seerat Committee Reaction On Supreme Court Split On Karnataka Hijab Ban
گلبرگہ ضلع سیرت کمیٹی کے کارگزار صدر ڈاکٹر اضغرچلبل نے سپریم کورٹ کے دو ججوں کی حجاب سے متعلق رائے سے مثبت ٖیصلے کی امید کی جا سکتی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کے قانون پر پورا بھروسہ ہے اور امید کرتے ہیں بھارتی مسلمانوں کے حق میں فیصلہ آئے گا۔یہ دونوں فیصلے فیفٹی فیفٹی فیصلے دیئے گئے ہیں۔