شہر گلبرگہ کے پرویز گارڈن فنکشن ہال میں مرکزی مجلس کے زیراہتمام تقریب میں قاضی انور کے پہلے مجموعہ نعت و منقبت ’ابر کرم‘ رسم اجرائی عمل میں آئی۔
گلبرگہ: قاضی انور کے مجموعہ نعت و منقبت ’ابر کرم‘ کی رسم اجرائی
ریاست کرناٹک میں گلبرگہ شہر کے ممتاز شاعر قاضی انور کے پہلے مجموعہ نعت و منقبت ’ابر کرم‘ رسم اجرائی عمل میں آئی۔
تقریب کی صدارت بزرگ شاعر الحاج سعید عارف صدر مرکزی ادبی مجلس نے کی جبکہ ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشن درگاہ شیخ دکن نے تقریب کی نگرانی کی اور پروفیسر سید یوسف حسینی برادر سجادنشین آستانہ جلالیہ گوگی شریف نے ’ابر کرم‘ کی رسم اجرائی انجام دی۔
رسم اجرائی کی تقریب کا آغاز قاری طاہر علاؤالدین جنیدی خلف اکبر سراج بابا جنیدی کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر شعرائے کرام، مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داروں نے قاضی انوار کی شال و گلپوشی کی۔