اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: مہنگائی میں مسلسل اضافے پر عوام کی رائے

ملک میں پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر ای ٹی وی بھارت نے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی۔

continuous rise in inflation
مہنگائی میں مسلسل اضافے پر عوام کی رائے

By

Published : Jun 24, 2021, 8:25 PM IST

ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں گلبرگہ کے عوام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مہنگائی پر عوام کی رائے

لوگوں نے کہا کہ 'ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار افراد روزمرہ کے اخراجات کے لیے پریشان ہیں۔ ایسے حالات میں مرکزی حکومت ایندھن کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ کرتی جارہی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیو بھارت میں سب سے پہلے 5جی لانچ کرے گا: مکیش امبانی

عوام نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے لیکن حکومت ان سب سے بے بہرہ ہے۔ ملک میں کئی سیاسی پارٹیوں کے احتجاج کے باوجود بھی مودی حکومت خاموش ہے اس لیے عام لوگوں کو بھی مرکزی حکومت کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details