ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر کے شاہین باغ میں گزشتہ 13 دنوں سے سی اے اے، این آر سی اور این آر پی کے خلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں احتجاج پر بیٹھی خواتین نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دہلی کے شاہین باغ کی خواتین سے ملاقات کر کے بات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔
گلبرگہ: سی اے اے کے خلاف احتجاج 13 ویں دن بھی جاری ملک کے وزیر اعظم 'بیٹی پڑھاو بیٹی پچاو' کی بات کر تے ہیں، لیکن شاہین باغ میں کئی بزرگ خواتین اور لڑکیاں دھرنے پر بیٹھی ہیں۔
وہاں جاکر ملاقات کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔
مرکزی حکومت اگر اسی طرح ملک کے بیٹیوں کو نظر انداز کرتی رہی تو یہ ملک ایک دن پوری طرح سے شاہین باغ بن جائیگا۔
احتجاجی کا کہنا ہے کہ اس ملک کے عوام کو این آر سی، سی اے اے نہیں چاہئے اس ملک کے عوام روزگار چاہیے۔'
گلبرگہ: سی اے اے کے خلاف احتجاج 13 ویں دن بھی جاری ملک میں این آرسی، سی اے اے قانون کو جاری کر کے دستور ہند کے خلاف کام کیا جا رہا ہے۔
یہ ملک سیکولر ملک ہے، یہاں پر ہر مذاہب کے عوام رہتے ہیں۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے اس ملک کے تمام مذاہب کے عوام کو پوری طرح سے اپنے مذہب کے حساب سے رہنے کے لئے دستور ہند نے حق دیا ہے۔