ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے سیرت مصطفیﷺ کے عنوان پر کوئز مقابلہ منعقد کئے گئے جن میں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا گیا.
گلبرگہ: سیرت کوئز مقابلہ میں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا گیا - جماعت اسلامی ہند شاخ گلبرگہ
جماعت اسلامی ہند شاخ گلبرگہ کے زہراہتمام سیرت مصطفیﷺ کے عنوان پر کوئز مقابلہ منعقد ہوا تھا جس میں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔
![گلبرگہ: سیرت کوئز مقابلہ میں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا گیا Gulbarga: Prizes were awarded to successful students in Seerat Quiz competition](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-9584750-852-9584750-1605714359231.jpg)
گلبرگہ کے ہدایت سنٹر ہال میں جماعت اسلامی کے جانب سے سیرت نبیﷺ عنوان پر کنڑا اور انگریزی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں متعدد غیرمسلم طلبا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گلبرگہ شاخ کے صدر سید تنویر ہاشمی نے بتایا کہ ریاست بھر میں 'حضرت محمدﷺ ہی انسانیت کے رہنما' عنوان سے مہم چلائی گئی۔
اس دوران سیرت نبیﷺ سے متعلق غیرمسلم طلبا میں معلومات کے ذوق کو فروغ دینے کے لیے انعامی کوئز مقابلے، مضمون نویسی کے آن لائن اور آف لائن مقابلہ منعقد کئے گئے جس میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔