اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ ضلع انتظامیہ کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کرنے کی ہدایت - کرناٹک کورونا وائرس

کرناٹک کے ریاستی وزیر و گلبرگہ کے نگراں وزیر مرگیش نیرانی نے گلبرگہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ-19 کی تیسری لہر کو سنجید گی سے لے اور اس سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت ہر ممکن اقدامات کرے۔

coronavirus
coronavirus

By

Published : Jun 30, 2021, 10:18 PM IST

اہم بات یہ ہے کہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کووڈ تیسری لہر میں زیادہ تر بچے متاثر ہوں گے۔ اس کے پیش نظر گلبرگہ ضلع انتظامہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کرے۔

وزیر مرگیش بیرانی عہداروں کے ساتھ منعقد اجلاس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا ٹیسٹنگ اور علاج پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس کے لیے جہاں تک ہوسکے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے کرناٹک حکومت تیار

وزیر نیرانی نے گلبرگہ ضلع انتظامہ سے کہا کہ وہ ضلعی لیول، گرام پنچایت لیول کے عہدیداروں پر مشتمل کیمٹی تشکیل دے اور اس کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی جائے کہ وہ بچوں کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، میڈیکل کالجس اور ڈسرکٹ ہسپتال میں بیڈس کو محفوظ کرنے کے علاوہ دیگر ضروری سہولیات مہیا کروانے کے لیے اقدامات کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details