گلبرگہ میں واقع کانگریس پارٹی آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں کرناٹک پردیش کانگریس سمیتی کے کارگزار صدر ایشور گھنڈرے نے کہاکہ ریاست میں کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومت کے کسان، مزدور اور عوام مخالف پالیسیوں سے متعلق عوامی بیداری لائی جائے گی۔
گلبرگہ: کانگریس کی جانب سے 18 جنوری کو 'سنکلپا سماویش' کا انعقاد - Congress convenes 'Sankalpa Samavish' on January 18
کرناٹک پردیش کانگریس سمیتی کی جانب سے تین مقامات پر ’سنکلپا سماویش‘ منعقد کیا جائے گا جبکہ اس کے تحت گلبرگہ ضلع میں بھی 18 جنوری کو ’سنکلپا سماویش‘ منعقد ہوگا۔

گلبرگہ: کانگریس کی جانب سے 18 جنوری کو 'سنکلپا سماویش' کا انعقاد
گلبرگہ: کانگریس کی جانب سے 18 جنوری کو 'سنکلپا سماویش' کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ گلبرگہ کے مختلف حلقوں میں سماویش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں کانگریس پارٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار، سابق وزیراعلیٰ سدا رامیا، دنش اور دیگر سینئر رہنما شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان، مزدور اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کسان اپنے حقوق کے لیے احتجاج پر مجبور ہیں۔