اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: مہنگائی کے خلاف اکھل بھارت مہیلا تنظیم کا احتجاج - گلبرگہ نیوز

مظاہرین نے کہا، ملک بھر میں عوام کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں مرکزی حکومت عوام کو مدد کرنے کے بجائے دن بدن پٹرول ڈیزل، گیس اور اشیاء روز مرہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو مزید پریشان کررہی ہے۔

گلبرگہ: اکھل بھارت مہیلا تنظیم نے مہنگائی کےخلاف احتجاج کیا
گلبرگہ: اکھل بھارت مہیلا تنظیم نے مہنگائی کےخلاف احتجاج کیا

By

Published : Jul 14, 2021, 4:39 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں اکھل بھارت مہیلا تنظیم کی جانب سے ضلع کمشنر دفتر کے سامنے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں پر مرکز اور ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ: اکھل بھارت مہیلا تنظیم نے مہنگائی کےخلاف احتجاج کیا

اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے کہا، ملک بھر میں عوام کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں مرکزی حکومت عوام کو مدد فراہم کرنے کے بجائے دن بدن پٹرول ڈیزل، گیس اور اشیاء روز مرہ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو اور بھی پریشان کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موسمی امراض کے تعلق سے سروے کیا جائے گا

ملک بھر کے غریب مزدور اپنی زندگی فاقہ کشی سے گزارنے پر مجبور ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت صرف اپنی ہی من مانی کرتی جارہی ہے۔ ملک میں عوام کی ترقی کے لیے کام کر نے کے بجائے عوام مخالف پالیسیز اپنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details