اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: میلاد جلوس کو اجازت نہیں دی گئی - مسلمانانِ گلبرگہ

پولیس کمشنر نے میڈیا کوبتایا کہ گلبرگہ میں جلوس میلا دالنبی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ حکومت کی نئے گائیڈ لائنز کے مطابق عید میلاد النبی کا پروگرام اور کھانا کھلانے کے پروگرام کو صرف 100 شرکا کے ساتھ منعقد کرنا ہوگا۔اور کووڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کی مکمل پابندی کرنے ہوگی۔

میلا دالنبی، گلبرگہ میں جلوس کی اجازت نہیں دی گئی
میلا دالنبی، گلبرگہ میں جلوس کی اجازت نہیں دی گئی

By

Published : Oct 9, 2021, 10:14 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے پولیس کمشنر ڈاکٹر وائی ایس روی کمار نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر نکا لا جانے والاجلوس میلاد النبی اس سال کووڈ کے احتیاطی تدابیر اور حکومت کرناٹک کے نئے کووڈ گائڈ لائن کے مطابق نہیں نکالا جاسکے گا۔

میلا دالنبی، گلبرگہ میں جلوس کی اجازت نہیں دی گئی

پولیس کمشنر نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں جلوس میلا دالنبی نکالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ریاستی حکومت نئے گائیڈ لائنز کے مطابق عید میلاد النبی کا پروگرام اور کھانا کھلانے کے پروگرام کو صرف 100 شرکا کے ساتھ منعقد کرنا ہوگا۔ کوویڈ 19 کے احتیاطی تدابیر کی مکمل پابندی کرنے ہوگی۔

انھوں نے مسلمانانِ گلبرگہ سے تعاون کرنے اور سادگی کے ساتھ عید میلاد النبی منانے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details