ریاستی صحت کے کمشنر تریلوک چندرا کی جانب سے رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مانسون کے موسم میں ایڈیز مچھر کثیر تعداد میں پیدا ہوتے ہیں اور یہی زیکا وائرس کاسبب بنتے ہیں، لہذا تمام دیہی اور شہری علاقوں میں ان پر قابو پانا ضروری ہے۔
انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ایڈیز مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے گھروں کے آس پاس پڑے کچڑوں کو ہٹانے کی ہدایات دی ہیں۔رہنما خطوط کے مطابق افسران کو ہوائی اڈوں، سمندری بندرگاہوں، دیہی اور شہری وارڈوں میں ایڈیز لاروا کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ مشتبہ معاملات سے جڑے نمونے اکٹھا کرنے اور انہیں جانچ کے لئے بنگلور واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کو بھیجنے کی صلاح دی گئی ہے۔