اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک: شادی کی تقریب کے اہتمام کے لیے اجازت لینا ضروری - شادیوں کے لیے مقامی حکام کی اجازت ضروری

کرناٹک کے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سروسز کے کمشنر پنکج کمار پانڈے نے کہا کہ 'ریاست میں شادیوں اور دیگر پروگرامز میں زیادہ سے زیادہ 50 مہمانوں کی اجازت ہوگی'۔

Guests at weddings, events limited to 50 in Karnataka
Guests at weddings, events limited to 50 in Karnataka

By

Published : May 16, 2020, 11:46 AM IST

کرناٹک کے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر سروسز کے مطابق 'سبھی پروگرامز میں پہلے سے اجازت کی ضرورت ہوگی اور یہاں تک کہ حکام کی جانب سے مہمانوں کے لئے ٹریول پاس بھی ہونا ضروری ہے'۔

کرناٹک میں ہونے والی تمام شادیوں اور تقریبات کے لیے اجازت ملنی ضروری ہے۔

حکومت متعدد مقامات پر انتظامات اور کوآرڈینیشن کی نگرانی کے لئے ایک نوڈل شخص کی بھی شناخت کرے گی۔

  • کنٹینٹ زون میں شادی؟

انہوں نے کہا ہے کہ 'کنٹینمینٹ زون سے آنے والے افراد کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی'۔

اس میں 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد، حاملہ خواتین اور 10 برس سے کم عمر کے بچوں کو بھی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

تمام مہمان ہینڈ سینیائٹرز کی تھرمل اسکریننگ مقامات پر ضرور فراہم کی جانی چاہئے۔

پانڈے نے کہا ہے کہ 'کسی کو بھی بخار، نزلہ، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور فوری طور پر طبی مشورہ لینے کے لئے بھیجا جائے گا'۔

  • شادیوں میں بھی ماسک اور جسمانی دوری ضروری:

ماسک اور جسمانی دوری برقرار رکھنے پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ شراب، تمباکو، تھوکنے اور دیگر ممنوعہ سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

اسی طرح شادیوں اور تقریبات کے منتظمین کو شرکت کی تفصیلات سمیت حاضرین کی ایک فہرست بنانا چاہئے۔

تمام مہمانوں کو بھی اپنے فون پر آرگیا سیٹیو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہئے۔

پانڈے نے اپنے جاری کردہ 17 رہنما خطوط کے بارے میں مزید کہا ہے کہ 'کووڈ وبائی بیماری کے پیش نظر حکومت ہند نے مرحلہ وار انداز میں لاک ڈاؤن کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہدایات فراہم کی ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details