اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیسٹ لکچررز نے سروس سیکوریٹی کا مطالبہ کیا - گلبرگہ کی خبریں

کئی مہینوں سے تنخواہ نہیں ملنے پر متعدد لکچررز متبادل اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

گیسٹ لکچررز نے سروس سیکوریٹی کا مطالبہ کیا
گیسٹ لکچررز نے سروس سیکوریٹی کا مطالبہ کیا

By

Published : Oct 7, 2020, 9:07 AM IST

کرناٹک راجیہ گیسٹ لکچررز ہوراٹا سمیتی کی جانب سے گلبرگہ ضلع کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیاگیا۔ ڈگری کالج میں بطورگیسٹ لکچرر خدمات انجام دینے والے لکچررز کے روزگار کی سروس سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ احتجاج کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا ریاست کرناٹک میں 413 ڈگری کالجز میں 1464 گیسٹ لکچررز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گیسٹ لکچررز کی تنخواہوں کو روک کر رکھا گیا ہے۔

گیسٹ لکچررز نے سروس سیکوریٹی کا مطالبہ کیا

ملک بھرمیں کورونا وائرس سے ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔ ڈگری کالج کے گیسٹ لکچررز کی زندگی مشکل سے گزررہی ہے۔ کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے پر کئی لکچررز دوسرے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ اس لئے انھیں جلد از جلد تنخواہ جار ی کر نے اور ان کی سروس کو ڈگری کالجز میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ندی میں نہانے گئے دو نوجوان غرقاب

ABOUT THE AUTHOR

...view details