اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلورو: ہونہار مسلم طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا - bangluru

شہر کے الامین اسکول کیمپس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کل 615 غریب ہونہار مسلم طلبا و طالبات کو اعزازات و اکرامات پیش کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ہونہار مسلم طلباء و طالبات

By

Published : Jun 17, 2019, 4:21 AM IST

شہر کے معروف دینیات صفاہ فاؤنڈیشن نے اس پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں 500 طلباء نے 10ویں جماعت میں اول نمبر پر کامیابی حاصل کی اور دیگر 115 طلباء نے ڈسٹنکشن حاصل کیا تھا۔

ہونہار مسلم طلباء و طالبات

شہر کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے غریب مسلم طلباء جنہوں نے اس سال 10 ویں جماعت میں اعلیٰ نمبرات حاصل کئے انہیں دن انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام میں بطور مہمان خصوصی رہے سبکدوش آئی. اے. ایس افسر ضمیر پاشاہ طلباء کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کو محنت و مشقت جاری رکھنے کی نصیحت کی۔

کے. آر. پورم کے بی. آئی. آو سلیم احمد نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی ساری توانائی حصول علم میں لگائیں اور سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے سخت پرہیز کریں کہ یہ ایک فتنہ ہے

انھوں نے علم کی اہمیت کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ جب کتاب کو ایک طالب علم جھک کر پڑھتا ہے، مستقبل میں کتاب اس کے سر کو بلند کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details